۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خانم محسن زاده

حوزہ / محترمہ محسن زادہ نے کہا: صوبہ ہرمزگان کی دینی طالبات مختلف ثقافتی و بصیرتی میدانوں میں جہادِ تبیین کی علمبردار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی | اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں حوزہ علمیہ خواہران کے ثقافتی اور تبلیغی امور کی سرپرست محترمہ محسن زادہ نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر حوزہ نیوز کے نامہ نگار سے انٹرویو کے دوران کہا: صوبہ ہرمزگان کی دینی طالبات حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی پیروی کرتے ہوئے مختلف ثقافتی و بصیرتی پروگرامز میں جہادِ تبیین کی علمبردار ہیں۔

حوزہ علمیہ خواہران ہرمزگان کے ثقافتی اور تبلیغی امور کی سرپرست نے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا دینی، اعتقادی اور اخلاقی میدان میں بہترین عملی نمونہ ہیں۔

انہوں نے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے فرامین میں خدا اور قیامت پر ایمان، صبر و برداشت، حالات سے آگاہی، مخاطب شناسی، حدود الٰہی خصوصاً حیا اور عفت کی پابندی کو بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

محترمہ محسن زادہ نے کہا: صوبہ ہرمزگان کی دینی طالبات حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی پیروی کرتے ہوئے مختلف ثقافتی و بصیرتی پروگرامز میں جہادِ تبیین کی علمبردار ہیں۔ مختلف دینی پروگرامز میں شعائر اسلامی و کتابخوانی کی ترویج سمیت مختلف دینی نشستوں کا اہتمام وغیرہ ان کی مذہبی سرگرمیوں میں شامل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .